لاہور جلسہ سے ریجیکٹڈ اور کرایے کے طوطوں کی نیندیں اڑا دی ہیں،مریم نواز

مانانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ وزیراعظم تابعدار خان اور کرائے کے طوطوں کی نیندیں لاہور ہونے والے جلسے نے اڑا کر رکھ دی ہیں پی ڈی ایم پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کی تاریخ کی سیاسی تاریخ کی بدترین ناکام حکومت کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردی کے تھریٹ جاری کرکے عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کے

باوجود لاکھوں افراد کی لاہور جلسہ میں شرکت تابعدار خان اور حواریوں کے منہ پر طمانچہ ہے پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ن لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کو استعفوں کا کہہ دیا ہے جو 31 دسمبر تک موصول ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی ن لیگ و نائب صدر ن لیگ پنجاب سردار محمد عرفان ڈوگر حلقہ این اے 122 مانانوالہ سے ملاقات کے

دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لاہور کا کامیاب تاریخ ساز جلسہ دیکھ کر تابعدار خان اور حواریوں میں صف ماتم بچھ گء ہے جس کی وجہ سے حکومت کے کرائے کے طوطے مختلف بولیاں بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور کامیاب جلسہ کی عوام کو سزا دینے کے لیئے ریجیکٹیڈ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں چینی آٹا چور حکومت نے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی اور خود تابعدار خان کتوں کے

ساتھ کھیل کود کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری ن لیگ پنجاب اویس احمد خان لغاری کی طرف سے سردار محمد عرفان ڈوگر کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے سردار محمد عرفان ڈوگر کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے لانگ مارچ کے لیئے بھر پور تیاری کرنے کا بھی کہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے