سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا چاہئے،مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ لاہور میں اتنا بڑا اور تاریخی جلسہ کبھی نہیں ہوا جلسے کی اجازت نہ دی جاتی تو آر یار پارہونا تھا حکومت 31جنوری تک مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ کر کے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرے گی 21دسمبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔اپنے بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت اپوزیشن کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں 425نشستیں ہیں اور جب425استعفے آئیں گے تو ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ عام انتخابات ہوں گے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومتی ترجمان کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی لاہور کے عوام نے تاریخی فیصلہ دے دیا اب حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے مستعفی ہو جائے ورنہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا اب وقت ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا چاہئے جمعیت علما اسلام کے کارکن لانگ مارچ کے سلسلے میں اپنی تیاریاں تیز کریں اور 21دسمبر کو کوئٹہ میں حکومت مخالف احتجاج میں جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن اور عوام بھرپور شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے