جام کمال حکومت کو اتحادیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے،میرنعمت زہری
ڈیرہ مرادجمالی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ دھرنوں احتجاجی مظاہروں سے حکومت جانے والی نہیں پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں حکومت کا ساتھ دیں نعرے بازی میں اپنا وقت ضائع نہ کریں عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھیں اب ملک میں بیماری اور مکاری کی سیاست نہیں چلے گی عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی پی ٹی آئی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ہیں ان شاء اللہ عمران خان انہیں پورا کرکے ہی دم لیں گے پی ڈی ایم کے تحریک کو عوام نے مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ کرکے اپنا شوق پورا کر لیں لیکن حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پورا کرے گی بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اگر تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وہ بھی ناکام ہوگی کیونکہ جام کمال حکومت کو اتحادیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار کار انہوں نے سرکٹ دیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قبائلی رہنماء میر عظمت خان جتک وڈیرہ عبدالحمید جتک وڈیرہ احمد نواز جتک میر فاضل خان پندرانی سمیت دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے نوابزادہ نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن اور چوری کو بچانے کے لیے حکومت مخالف تحریک تحریک چلا رہی ہے مگر ان کو این آراو کبھی بھی نہیں ملے گا ملک کی دولت کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا نوابزادہ نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان سے احساس محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ چھ سو ارب روپے کاترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے تاریخ رقم کی ہے ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کر دیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے بلوچوں کے دکھوں کا مداوا کرنے اور صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے خصوصی پیکیج اعلان کرکے بلوچستان واسیوں کے دل جیت لئے اس ترقیاتی پیکیج سے تعلیم صحت آبنوشی سڑکوں اسٹرکچر سمیت دیگر بنیادی مسائل ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مستحکم اور مضبوط ہے حکومت گرانے کی سازشیں کرنے والے صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں اگر ان میں دم ہے تو عملی طور پر کھل کر عدم اعتماد لائیں تو ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی جو سازشیں کر رہے ہیں ان کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں جنہوں نے ملکی خزانے کو لوٹ مار کر گئے کرپشن کے ریکارڈ توڑے موجودہ حکومت نے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں استحکام لانے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے ہماری اولین کوشش یہ ہیں کہ عوام کو ان کے مسائل حل کرکے دیے جائیں تاکہ عوام نے جو حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اس کے تسلسل کو جاری رکھا جائے موجودہ حکومت کو عوام نے پانچ سالوں کے لئے منتخب کیا ہے اور ان شاء اللہ حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 5 سال مدت پوری کرنے کے بعد اگلے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔