احتساب عدالت، نواب رئیسانی ودیگر کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر
کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ میں سابق وزیر اعلی رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی اور دیگر کیخلاف ناجائز اختیارات کے استعمال سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔ احتساب عدالت دوئم میں نواب اسلم رئیسانی اور دیگر کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہونا تھی تاہم وکلاء کی عدالتی کارروائی سے ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی اور دیگر آٹھ افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیاگیاتھا، نواب رئیسانی پراختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے ہرحانے کی مد میں غیرقانونی کروڑوں روپے حاصل کرنیکا الزام ہے، ریفرنس میں سابق سینیٹرلشکری رئیسانی،سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ افراد نامزد ہیں ریفرنس پر سماعت 30 دسمبر تک موخر کردی گئی۔