وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان سونپ دیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ اب وزیر خزانہ اور ریونیو ہوں گے۔

یاد رہے کہ 11 دسمبر کو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا تھا۔اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا تھا۔

اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت کی ہے۔

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔

سال 2002ء میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔بعدازاں وہ 2010 تا 2013 وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے