سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن شام 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11بج کر 53 منٹ پر اختتام پذیرہوگا۔

مکمل سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔
رواں سال 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا۔ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون کو ہوا اور دوسرا آج14 دسمبر کو لگے گا۔
سال2021 اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی اور سورج گرہن دس جون 2021 کو لگے گا۔
سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دکھائی دے گا۔

پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے