کورونا وائرس سے ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی اپنی جان کی بازی ہارگئے
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی جان کی بازی ہارنے والی لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی کا تعلق صوبہ خیبرپختنونخوا سے تھا۔
لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی نصیر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں۔
پروفیسر ڈاکٹر الماس آفریدی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب تک 30 ڈاکٹروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔