وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال پر آج پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال اور لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد آج پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو بھی حربہ اپنالے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔