مولانا طارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دُ عا گو ہیں،جام کمال خان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلی نے مولانا طارق جمیل کی کورونا وائرس سے جلدصحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دُ عا گو ہیں۔