ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے،عوام احتیاط کرے، بشریٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ کورونا کی عالمی وبا سے اپنے اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرے واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے جس سے روزانہ بیسیوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں اگر ہم نے اس وباء کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو اس کے نتائج پوری قوم کو بھگتنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے یہ معاشرے کے تمام باشعور افراد کا فرض بنتا ہے کہ اس ضمن میں نہ صرف حکومت کے ساتھ تعاون کرے بلکہ کرو نا ایس او پیز پر نہ صرف خود عمل کرے بلکہ کمیونٹی کو بھی کرونا وائرس کی ہولناکی سے آگاہ کریں محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ عوامی مقامات اور بڑے اجتماعات جس میں شرکت کرنا مجبوری ہو تواس موقع پر فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا ضرور خیال رکھیں۔