پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی : مریم اورنگزیب
لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کادوٹوک اعلان ہےکہ گھبرانانہیں، وزیراعظم کومشورہ ہےآج چھپ چھپ کرجلسہ مت دیکھیں۔ آج وہ دن آگیاجس کےخوف میں حکومت مبتلاتھی۔ عوام جان چکی ووٹ چوری کرکےآنیوالاٹولہ ہمیں ریلیف نہیں دےسکتا، ووٹ کوعزت دوآئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل رات مختلف مقامات پرہمارے کنٹینرزروکےگئےجس کی وجہ سےکنٹینرتاخیرسےپہنچے، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آج لاہورکا جلسہ فیصلہ کن گھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں پر خوف طاری ہو گیا، آج کا جلسہ فیصلہ کن گھڑی ہے، پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی۔