لاہور (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں سیاسی رہنماؤں اور مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور سیاسی کارکنوں کا خون گرمانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ قائدین کے لیے 5 کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم قیادت بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر ظہرانے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے گی جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انصارالاسلام کے سپرد
جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے سپرد کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم جلسےکے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گےرات گئے فضل الرحمان اور مریم نواز کا جلسہ گاہ کا دورہ

رات گئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے علیحدہ علیحدہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیاپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں نے جلسے کی راہ میں حکومت کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امپائر کی انگلی پر نہیں عوام کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیںمیڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکن تمام رکاؤٹیں توڑ کر جلسہ گاہ آئیں گے، حکمرانوں کو اب این آر او نہیں ملےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے