اچکزئی کولاہورمیں آج بلانا لاہوریوں کی توہین ہے، فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اچکزئی جیسے لوگ آج پنجابیوں اورلاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ اچکزئی کولاہورمیں آج بلانا لاہوریوں کی توہین ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ یہ پہلی بارنہیں ہے کہ ن لیگ نے بھی پنجابیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اس سے قبل بھی اٹھارویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 157 پردستخط کر کے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔