سوات بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق ہو گئے۔

سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر نے تکرار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سسر اور سالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی پیر سید کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور نعشیں اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے