تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جام کمال خان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہاہے کہ تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے 53 سے زائد گرلز اسکولوں کی پرائمری سے مڈل تک کی سطح پر اپ گریڈیشن اور 53 گرلز سکولوں کی مڈل سے ہائی کی سطح تک آپریشن کے بعد حکومت 85 بوائز اسکولوں کو پرائمری سے مڈل اور 18 مڈل سے ہائی اسکولوں کی اپ گریڈیشن کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹو ئٹر پر جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 1400 ٹیچنگ اور 780 نان ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی منظور کر لی ہے جبکہ 1550 سے زائد ٹیچنگ اور 1800 سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ پائپ لائن میں ہے انہوں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 459 ایس ایس ٹیز کی ریکروٹمنٹ عمل میں لائی گئی ہے اور 700 ایس ایس ٹیز کی تقرری بھی حتمی مراحل میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے