13دسمبر کے جلسے اور 31دسمبر کی تاریخوں نے حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زراری کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا، حکومت پی ڈی ایم کے خوف سے اب کابینہ میں تبدیلیاں کر رہی ہے چاہے کوئی بھی وزیر یا وزیراعظم آجائے حکومت کا جانا طے ہے اور لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا، 13دسمبر کے جلسے اور 31دسمبر کی تاریخوں نے حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری سیاست کو فروغ دیا ہے ہم نے ہمیشہ اداروں کے تقدس کا خیا ل رکھتے ہوئے ملک کی بقاء اور سالمیت کی بات کی ہے لیکن موجودہ نااہل حکومت نے کی وجہ سے آج ملک کا ہر ادارہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے مہنگائی، بے روزگاری، غربت،گیس پریشر کی کمی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے پی ڈی ایم عوام کے حقوق کی جدوجہد کا پلیٹ فارم ہے جہاں عوام اپنے حقوق تلاش کر رہی ہے یہ تحریک عوام کو مایوس نہیں کریگی اور حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ آئے روز وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی حکومت کی نااہلی اور بوکھلاہٹ کا واضع ثبوت ہے حکومتی وزراء جو پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کے درپے تھے آج منہ چھپائے غائب ہیں عمران خان کے یوٹرن کا دفاع کرنے کے لئے کوئی بھی وزیر،مشیر یا پھر ترجما ن انکے ساتھ کھڑا نظر نہیں آرہا اور جلد ہی حکومت بھی کہیں نظر نہیں آئیگی انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس قابل لوگوں کی کمی ہے کہ غیر منتخب افراد کو وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے نااہل سلیکٹڈ حکومت اب مزید نہیں چل سکتی اسکا اختتام قریب ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے