میڈیا اکیڈمی کا منصوبہ صوبے کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ بہتری کے لئے بارآور ثابت ہوگا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ

کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت اور میڈیا کے درمیان بہتر تعلق قائم ہے محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات مزید بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریگا، صحافیوں کی بلا تفریق فلاح وبہبود حکومت اور محکمے کی ترجیحات میں شامل ہے محکمے کو مزید فعال بنا کر ماضی کی روایات کی طرز پر صحافیوں کے درپیش مسائل حل، تربیت سازی کے مواقعے فراہم کرنے،مثبت و صحت افضاء سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا میڈیا اکیڈمی کا منصوبہ صوبے کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ بہتری کے لئے بارآور ثابت ہوگا، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب اور زیر تعمیر میڈیا اکیڈمی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمن، جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نور کھیتران، وحید ظہیر،منظور مگسی، وقاص شاہین، سنیئر صحافی سلیم شاہد، خلیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے،کوئٹہ پر یس کے صدر رضاالرحمن نیڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ کو پریس اور حکومت کے درمیان تعلقات اور صحافیوں کے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ سید زاہد شاہ نے کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے دنوں کے درمیان اعتماد اور بہترین ورکنگ ریلیشن انتہائی اہم ہیں محکمہ تعلقات عامہ کی کوشش ہے کہ وہ حکومت اورمیڈیا کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں پل کا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت صحافت میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن سے نبر د آزما ہونے کے لئے صحافیوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے کے لئے محکمہ اپنا کردار ادا کریگا، انہوں نے کہا کہ ہاکرز اور جرنلسٹ ویلفیئر فنڈز سمیت دیگر مالی معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے حکومت چاہتی ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرے اس سلسلے میں صحافتی تنظیموں اور قیادت کو اعتماد میں لیکر اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلوں سمیت دیگر صحت افضاء سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتاتھا جنہیں ایک بار پھر سے بحال کیا جائیگا میڈیا سے محکمہ تعلقات عامہ کے رابطے بھی بہتر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میڈ یا اکیڈمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے منصوبے کی تکمیل سے صوبے بھر کے صحافی پیشہ ورانہ طور پر بہتر طریقے سے خدمات سرانجام دے سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے