کوئٹہ میں موسم کا پہلی برف با ری کا سلسلہ شروع سردی کی شدت میں اضافہ شہر سے کم گیس پریشر سے ارباب عمران ٹاؤن کے مکین شدید مشکلات کا شکار
کوئٹہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع زیارت،قلا ت،خانوزئی،پشین چمن میں ہلکی اور تیز برف با ری کا سلسلہ شروع سردی کی شدت میں اضافہ شہر سے گیس پریشر غائب،ارباب عمران ٹاؤن ٗ سرور آباد ٗ عبداللہ ٹاؤن منو جان روڈ کوئٹہ سے گیس پریشر غائب شہری سردی کے عذاب میں مبتلا سوئی سدرن گیس آئے روز کی طفل تسلیوں تک محدود شہریوں کو سردی موسم اور برف باری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رہینگتی آئے روز عوام آئے روز سوئی سدرن گیس کو درخواستیں کرکے تھک چکے ہیں شدید سردی خواتین اور بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ جمعہ کو وادی کوئٹہ سمیت ملحقہ علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے بعدصبح سویرے برس پڑا شہر کے مختلف علاقو ں اور اطراف کے پہاڑیوں پر ہلکی بارش کے بعد برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا بارش اور بر فباری کے بعد سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیاکوئٹہ کے علاقے و اندروں بلوچستان زیا ر ت،قلات،پشین،خانوزئی،کان مہترزئی،چمن اور دیگر علا قوں میں بھی ہلکی اور تیز برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ہوا چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا شہریوں نے گر م کپڑوں اور گرم مشروبات کا استعمال بھی جاری رکھامحکمہ موسمیا ت نے بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔