مستونگ مین آر سی ڈی شاہراہ پر موٹرسا ئیکلوں میں ٹکر دو افراد جاں بحق
مستونگ مین آر سی ڈی شاہراہ پر موٹرسا ئیکلوں میں ٹکر دو افراد جاں بحق دو زخمی جبکہ شہر کے قریب روڈ کنارے ایک شخص کی لاش برآمد۔
قومی شاہراہ پر گنجہ ڈھوری کے علاقے میں ڈبل پل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں محمد ندیم سکنہ ڈگاری دشت، دوست محمد سکنہ کلی تیری ریک جبکہ زخمیوں میں محمد اسماعیل اور محمد شعیب شامل ہے۔زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو لکپاس ریسکیو سینٹر 1122کے عملے نے شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مستونگ شہر ڈی سی ہاوس کے قریب روڈ کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لاش کو پولیس نے شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا مذکورہ شخص منشیات کا عادی بتایاجاتاہے۔