لاہور کے امن کو کسی سیاسی ٹولے کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے فردوس عاشق اعوان

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو حالات کا اندازہ نہیں ہے۔ لاہورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ کورونا وبا کے دوران راجکماری لوگوں کی زندگی داؤ پر لگارہی ہیں۔ راجکماری کورونا پھیلا کراپنی شکست کا بدلہ لیناچاہتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپٹ نظام کو ملیامٹ کرنے کاعزم کر رکھا ہے۔ راج کماری اور ان کی کنیزوں کو دربدر ہوکر بھی سکون نہیں آرہا۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مسلسل عمران خان کی ذات کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ محترمہ نے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی سازش تیار کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا، اس پر کہا گیا کہ یہ بھی سازش ہے۔ یہ لاہور میں فساد اور انتشار پیداکرنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے امن کو کسی سیاسی ٹولے کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ ان کا بیانیہ عوام سے نہیں اپنی ذات سے جڑا ہے۔ حکومت ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے