لاہور پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کیلیے حکومتی حکمت عملی تیار
لاہورحکومت نے لاہور میں پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اے، بی اور سی پلان ترتیب دیے ہیں جس میں پلان اے کے تحت پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا اور پلان میں لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرکنٹینر لگائےجائیں گے۔