قیادت کا حکم ہوگا تمام ارکان استعفے دے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن سے متعلق ہم وفاقی حکومت سے بات کرتے آئے ہیں۔ ایم نائن منصوبےکی سروس لائن بنانی تھی وہ نہیں بنائی گئی۔

کراچی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ تو ہماری جیبوں میں ویسے بھی ہوتا ہے، جس دن قیادت کا حکم ہوگا تمام ارکان استعفے دے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر گزتشتہ روز صوبائی کابینہ اجلاس میں بحث ہوئی۔ مجھے سپریم کورٹ سے نوٹس آیا ہے،کل اس کا جواب جمع کراؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید کے سی آر چاہیے جو کراچی والوں کا حق ہے۔ کے سی آر ایک قابل عمل منصوبہ ہے جو کراچی کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ ہم ایم ایل ون بنائیں گے۔ یہ کراچی کےعوام سے ناانصافی ہے۔کے سی آر کی رائیڈر شپ 22 فیصد ہے۔ کے سی آر 8 ہزار روپے ٹکٹ سے کماتی ہے لیکن ایک ٹرپ پرلاکھوں خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق ہماری تحقیقات ہوچکی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں جمع ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے