قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادی

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی ہتھیانے اور 28 کروڑ روپے کے مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کلرک ایسوسی ایشن کو ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کے لئے 100 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔
بعد ازاں دیگر ملزمان نے ملی بھگت سے کلرک ایسوسی ایشن کے لئے مختص زمین سے کئی ایکڑ اراضی سابق ممبر صوبائی اسمبلی صادق عمرانی کو غیر قانونی طور پر کوڑیوں کے بھاو فروخت کر دی تھی۔ملزم صادق عمرانی نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر سی این جی سٹیشن بنایا اور مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے کے مالی فوائد حاصل کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے