لاہوررگاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن،18 افسر اینٹی کرپشن طلب

لاہور اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز میں جعلی دستاویزات پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تحقیقات میں 18 ای ٹی اوز کو آج طلب کر لیا ،

ذرائع کے مطابق نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے الزام میں گرفتار انسپکٹر وحید میو نے اہم انکشافات کر دئیے جن میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لکسزیز اور لیموزین گاڑی بھی رجسٹرڈ کی گئی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے اس سکینڈل میں متعدد ای ٹی اوز اور چند ڈائریکٹرز کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں ،جو اس مافیا کے سہولت کار کے طورپر کام کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ ان کے دور میں اس کرپشن میں شامل افسروں و ملازمین کو بار بار اہم سیٹوں پر تعینات کیا جاتا رہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے