جب لیڈر کہتے ہیں کہ جلسے سے وبا کا تعلق نہیں تو اس سے نقصان ہوتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر میں اقدامات پر دنیا پاکستان کی مثال دے رہی تھی، لیکن بدقسمتی سے کورونا کی دوسری لہر میں یکساں پیغام نہیں جارہا اور ایس اوپیز پر پہلے کی طرح عمل درآمد نہیں ہورہا، اکتوبر میں کورونا کیسز 2 فیصد تھے لیکن دوماہ میں کورونا کیسز میں اضافے سےاسپتالوں پر دباؤ میں 4 گنا اضافہ ہوا،

اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کوئی مذاق نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، جب لیڈر کہتے ہیں کہ جلسے سے وبا کا تعلق نہیں تو اس سے نقصان ہوتا ہے، ایک جگہ پر ہزاروں لوگ جمع ہوں گے تو وبا کا پھیلاؤ بڑھے گا،

عوامی اجتماعات میں پابندی پر عمل درآمد نہیں ہورہا، پاکستان میں بھر پور جمہوریت کا نظام ہے، جمہوریت کا نظام عوامی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہوتا ہے، یہ نظام اس لیے نہیں ہوتا کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے