گوجرانوالہ ڈاکو دلہن سمیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 50 تولے زیورات، 15لاکھ نقد لوٹ لئے

گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقہ میں شادی والے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو نئی نویلی دلہن سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 50 تولے زیورات اور 15لاکھ نقدی لے گئے۔

واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ گارڈن ٹاون میں پیش آیا جہاں ڈاکو دندناتے ہوئے شادی والے گھر داخل ہوئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر نئی نویلی دلہن سمیت گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران تاجر بابرکے گھر سے 50 تولے زیور اور 15 لاکھ روپے نقد لوٹے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے