پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کو ارسال کردیا

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کو ارسال کردیا، بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 29سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ارسال کردیا ہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے نام لکھے گئے استعفے میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے کے مطابق بجلی، گیس، ادویات، آٹا، چینی،دالیں،پیٹرول، سبزیاں مہنگی کرنے اور ملک میں بے روزگاری اور لاقانونیت بڑھانے،میڈیا پر پابندیوں، اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت، علماء کی تذلیل غریب کو غریب تر کرنے پر میں اور میری جماعت کی اعلیٰ قیادت یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت سلیکٹڈ اور کرپٹ ہے اب یہ اس ملک و قوم پر بوجھ ہے اور اسے جانا چاہیے،ان حالات کے میں میں اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 29سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں میرا جینا مرنا اس پارٹی کے ساتھ اور اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند ہوں اور ہر قدم پر پارٹی قائد کے ساتھ تھا اور رہونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے