انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں بین الجامعاتی منعقدہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم
کوئٹہ :ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے نیب بلوچستان کی جانب سے انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں بین الجامعاتی منعقدہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عنوان سے ہونے والے تقریر، تحریر، پوسٹر اور خطاطی کے مقابلوں میں بلوچستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا، مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نقد رقم اور اسناد دی گئیں۔انعام وصول کرنے والوں میں تقریری مقابلوں میں بیوٹمز کے عصمت خان نے انگلش جبکہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی عائشہ احمد، تحریری مقابلوں میں بیوٹمز کی کنزا فاطمہ جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شاہ میر نے اپنا انعا م وصو ل کیا۔ پوسٹر سازی کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے راشد علی جبکہ خطاطی میں عبدالحمید کو انعام سے نوازا گیا۔