گھر میں گھس کر صحافی قیس جاوید کو قتل کردیا گیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مقامی صحافی قیس جاوید کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، گولی قیس جاوید کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

زخمی قیس جاوید کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔قیس جاوید 10 سال تک جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے اور اب اپنے ویب چینل ’عہد نامہ‘ کیلئے کام کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار نے صحافی قیس کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے