ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ: ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد۔ لیویز کے مطابق منگل کو ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں پاک ایران سرحدی علاقے عبدوئی کے مقام سے تین جبکہ ہوشاپ کے قریب ہیرونک کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں لیویز نے تحویل میں لیکر تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔