انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا
کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے ایک سو ساٹھ روپے سینتالیس پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔
منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 101 پوائنٹس پر ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 233 پوائنٹس جب کہ کم ترین سطح 41 ہزار 948 پوائنٹس رہی۔