کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ ویکسین لگوائیں گے

برطانیہ: برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کیا۔ ویکسین پرعوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔

برطانوی اخبارکے مطابق برطانیہ کے معمر شاہی جوڑے کو قوی امید ہے کہ انہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر دیگر لوگ بھی اس کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو ویکسین دی جائے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے