ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کا اچانک شعبہ حادثات کا دورہ

کوئٹہ :ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک شعبہ حادثات کا دورہ کیا اورڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری چیک کی۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے شعبہ حادثات میں موجود ادویات کا معائنہ اور سیکورٹی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شعبہ حادثات کے آر ایم او کو ہدایت کی کہ وہ شعبہ حادثات میں صفائی کاخاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ شعبہ حادثات میں گزاریں گے اور طبی عملے کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے تاکہ شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے