شیخ التفسیر حضرت مولانا زرولی خان صاحب کا نماز جنازہ ادا کردی گئی
کراچی پچھلے دنوں بیماری سے فوت ہونے والے شیخ التفسیر حضرت مولانا زرولی خان صاحب کا نماز جنازہ عربیہ احسن العلوم میں مولانا انور شاہ صاحب نے پڑھائی نماز جنازہ میں ملک بھر سے آئے ہونے علماء ٗ طلباء اور عوام نے شرکت کی ان کی نماز جنازہ میں جے یو آئی کے راشد محمود سومرو ٗ حافظ نعیم الرحمان ٗ مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم و دیگر دینی مدارس کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مفتی زر ولی صاحب ضلع صوابی سے تعلق رکھتے تھے ان کی پیدائش بھی ضلع صوابی کے قصبہ جہانگیرا میں ہوئی اور انہوں نے علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن سے سند حاصل کی اور انہوں نے گلشن اقبال میں احسن العلوم کے نام سے مدرسہ قائم کیا جس میں آج بھی بڑی تعداد میں طلباء دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں تک پورا نہیں ہوسکے گا۔