سانگھڑ: 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار
سانگھڑ: 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سانگھڑ کے نواحی گاؤں جمڑاؤ تین میں پیش آیا جہاں پڑوسی 7 سالہ بچی کو بہلا کر قریبی ویران جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بچی کے رونے اور شور مچانے پر لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔کشمور میں ماں اور 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالےڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں نامزدملزم میڈیا کے سامنے پیش
پولیس کاکہنا ہےکہ بعد ازاں بچی کی جانب سے شناخت بتانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عبدالکریم خاصخیلی کو گرفتار کرلیاجس نے پولیس کے سامنےاعتراف جرم بھی کرلیا۔پولیس کے مطابق کھڈرو تھانے میں ملزم کے خلاف کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔