ہمیں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے : وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا منشیات فروشی کیخلاف کام کرنا ہوگا، منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی، منشیات سے پیسہ بنانے والا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا، کرپشن، منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کو پہنچا، منشیات فروشی کیخلاف کام کرنا ہوگا

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کے عادی بن چکے، منشیات، کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے تھے، گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہو وہ گھر تباہ کر دیتا ہے، افسوسناک ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، منشیات یونیورسٹیز میں بھی پھیل چکی

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرپشن اور منشیات پورے معاشرے کیلئے ناسور، ڈرگز سے حاصل پیسہ سیاست میں استعمال ہوتا رہا، کرپٹ عناصر کو برا سمجھنا ہوگا۔
ہمیں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات خاموش قاتل ہے اور یہ کرپشن، ذہنی کیفیت اور اصول کی تباہی کا موجب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے