سیاحتی مقام پیر غائب کو 10 دنوں تک سیاحوں کے لئے کھول دیا جائیگا ٗ لیاقت شاہوانی

کوئٹہ پیر غائب کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کیلئے کھولانہیں جاسکا کئی سیاح واپس لوٹ گئے حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر سیاحوں کے آنے کا شیڈول مرتب کر کے 10روز میں کھول دیا جائیگا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یکم دسمبر کو پیر غائب کے علاقے میں سیاحتی مقام پر تفریحی پارک کاافتتاح کیا تھا تاہم گزشتہ روز جب سیاحوں نے پیر غائب کا رخ کیا تو وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے سیاحوں کو واپس کردیا جبکہ پیر غائب جانے والے راستے کو بانس لگا کر بند کیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مایوس ہوکر واپس لوٹ گئی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ پیر غائب آنے والے سیاحوں اور فیملیز کے لئے باقاعدہ شیڈول تیار کیا جارہا ہے جسے جلد ہی مکمل کرکے آئندہ10روز میں ڈپٹی کمشنر کچھی اشتہار جاری کریں گے جس میں سیاحوں کے لئے باقاعدہ آنے کا شیدول ہوگا انہوں نے کہا کہ پیر غائب آنے والی فیملیز کے لئے بھی دن مختص کئے جائیں گے۔دوسری جانب سیاحوں اور عوامی حلقوں کے کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سیاحتی مقام کو جلد ازجلد عوام کے لئے کھولا جا ئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے