سابق صدرآصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال سنبھل نہ سکی، میگا منی لاڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری نے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طبیعت خرابی کی وجہ سے کل عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا۔میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم، زرداری کی حفاظتی ضمانت منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہے تاہم آصف علی زرداری نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں ضیاء الدین اسپتال میں 22 نومبر سے داخل ہوں، طبیعت خرابی کی وجہ سے کل عدالت حاضری نہیں ہو سکتا، درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کے میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، کل سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہے جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کرنی ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں 22 نومبر کو اسپتال میں دوبارہ داخل کروایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری رات کو گرگئے تھے جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا تھا، آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں، سابق صدرکو گرنے کے بعد سر میں سوجن کی شکایت تھی اور سینے کے بائیں طرف درد کی شکایت بھی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق چلنے سے درد سینے سے بائیں بازو کی طرف بڑھ رہا تھا، آصف زرداری کوکمرکےنچلےحصے میں کھنچاؤ اور درد کی شکایت بھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تفصیلی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ آصف زرداری کے آکسیپٹل میں خون جمع ہے، سابق صدر کا نیورو، آرتھوپیڈکل، اسپائنل سرجن نے معائنہ کیا، سابق صدر کے دماغ کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا جس کی بنیاد پر انہیں مزید سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے