ایران کی قدس فورس کے سینئر ممبر کورونا وائرس سے ہلاک
تہران:قدس فورس کے سینئر ممبر بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار عراق میں تعینات تھے جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے تھے اور وہ ان دنوں عراق میں ایک مشن پر تعینات تھے اور اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام چلنے والے اسپتال میں زیر علاج تھے اور دو ماہ سے کومے کی حالت میں تھے۔واضح رہےکہ ایران میں ایک وزیر سمیت کئی اہم شخصیات کورونا سے انتقال کرچکی ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کل کیسز کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے اور 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔