معروف عالم دین مفتی زر ولی خان انتقال کرگئے

معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی زر ولی خان انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مفتی زر ولی احسان العلوم کے مہتمم اور شیخ الحدیث تھے۔مفتی زر ولی کو گذشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انڈس اسپتال لایا گیا تھا۔

مفتی زر ولی کے انتقال پر وفاق المدارس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجمان وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ مفتی زر ولی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے