حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی : مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے بھی ملیں گی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔ مریم نواز کی قیادت میں ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ریلی قائد اعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے