یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت ارض پاکستان کا تاج ہے، یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
کراچی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی کلچرل ڈے پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون اور لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہئے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹ فارم کیسے بنایا۔ اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم کے تحت منانا چاہیے۔ مختلف ثقافتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔
سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔