پاکستان میں سندھ کی ثقافت نہایت قدیم ہے: بشری رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے. غیورعوام جہاں اپنی ثقافت پر فخر کرتی ہے وہاں ثقافت کو اپنے اندر زندہ رکھتی ہے پاکستان میں سندھ کی ثقافت نہایت قدیم ہے اور اہمیت کا حامل ہے سندھی اجرک اور پہناوے جہاں دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کی شناخت ہیں وہاں ان کی میٹھی زبان، مہمان نوازی بھی قابل ذکر ہے. سندھی ثقافت دن منانے کا مقصد ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونے اور برداشت کے رجحان کو فروغ دیتا ہے حکومت بلوچستان بھی ثقافت اور تہذیب کے حوالے سے موثر اقدامات کر رہی ہے اور ہم اپنی تہذیب اور ثقافت کے ساتھ ہی خوبصورت لگتے ہیں اور ہم سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور اپنے اندر برداشت پیدا کرے اتحاد و اتفاق یہی ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں.