صنعتی ترقی کیلئے موجودہ حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے:زبیدہ جلال
گوادر: وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور وزیراعلی بلوچستان کی کوششوں سے پاک ایران سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ قیام کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا سیکریٹری انڈسٹریز کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال، کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ پروجیکٹ کے قیام سے متعلق سائٹ اراضی کی نشاندہی کے لئے مند بارڈر کا دورہ کیا. سرحدی علاقہ مند کے علاقہ عمائدین نے وفاقی وزیر اور انتظامی افسران کا پرتپاک استقبال کیا. دونوں ہمسایہ ممالک کے سرحدی مکینوں کی سہولت کیلئے قانونی تجارت کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ عرصے سےبارڈر ایریا کے عوام کی جانب سے بنیادی مطالبہ رہا ہے. گزشتہ مہینے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مکران اور جنوبی بلوچستان کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئےبارڈر پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری کو عوامی حلقوں کی جانب سےموجودہ جکومت کا قابل ذکر اقدام قرار دیا جا رہا ہے. واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع گوادر کے سرحدی تجارتی جنکشن گبد اور مند ردیگ کے مقام پر تین ایکڑ کے رقبے پر بارڈر مارکیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے. سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں برادر اسلامی ممالک کی منسٹری آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین ایم او یو دستخط کئے جاچکے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عطاء اللہ جوگیزئی کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن کے ییڈکوارٹر تربت میں ایک ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل زون کیلئے اراضی مختص کردی گئ ہے گوادر کی طرح تربت میں بھی صنعتی ترقی کیلئے موجودہ حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے