بلوچستان: شمالی علاقوں میں پیر سے بارش و پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

کوئٹہ:محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پیر سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جو بدھ کی صبح تک صوبے میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اس موسمی صورتحال کے باعث پیر سات دسمبر اور منگل آٹھ دسمبر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، چاغی، نوشکی، بولان، شیرانی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے