کیا وجوہات ہیں کہ بلوچستان میں اب تک پولیو پر قابو پایا نہیں جاسکا
کوئٹہ:ملک کے بڑے صوبے بلوچستان میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کی وجہ سے پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ہر دفعہ دعوی تو کئے جاتے ہیں مگر پھر پولیو کا کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پولیو کے کمپئن چلانے والوں کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اتنے وسائل استعمال کرنے کے باوجود پولیو کے کیسز سامنے آتے ہیں اور پھربلوچستان میں پولیو مہم شروع کی جاتی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پہلے ہی اختتام پذیر ہوچکی ہے
بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں 90انسداد پولیو مہم کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیچ اپ ڈے کا دوسرا دن منایا جا رہا ہے جہاں بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ٗ پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
