سانگھڑ کتا مار زہر کھانے سے 5 سالہ بچی جاں بحق
سانگھڑ : بلدیہ کی لاپروائی کے باعث سانگھڑ کے علاقے شہمیر پہنور کالونی میں بلدیہ سانگھڑ کی جانب سے کتا مار مہم میں کتوں کو مارنے کے لیے زہر ڈالا گیا جو کہ 5سالہ کوثر ولد جمال پنھور نامی بچی نے زہر اٹھا کر کھالیا اور گھر جاکر اپنی ماں کو بھی دے دیا۔
زہر آلود چیز کھاکر ماں اور بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا جہاں بچی کی نازک حالت دیکھتے ہوئے نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کوثر پہنور جاںبحق ہوگئی۔
سانگھڑ پولیس نے ایک بلدیہ ملازم کو گرفتار کرلیا ہے،مزید تفتیش کی جاری ہے۔