پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب
لاہور: پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں۔ استعفے، لانگ مارچ یا پھر مذاکرات کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ بھرے گا، عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔