فیصل آباد میں چھوٹی بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
فیصل آباد میں کم عمر بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔
فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پرفیصل آباد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور بچی پر تشدد کرنے والا ملزم رانا منیر گرفتار کرلیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کرشنگ سیزن شروع ہونے یا حکومتی کوششوں کا ثمر ، اچھی خبر یہ ہے کہ کراچی کے ہول سیل بازارمیں چینی کی فی کلو قیمت 74 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی کے ہول سیلز جوڑیا بازارمیں پہلے گنے کے کرشنگ سیزن میں فی کلو چینی 50 روپے کلو تھی، آج کل کرشنگ سیزن ہےاور بازار کا بھاؤ 74 روپے ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کرشنگ سیزن سے پہلے قیمت کا بڑھنا اور شروع ہونے کے بعد گرنا عموماً ہوتا ہے۔ لیکن چینی کا رواں سال عمومی نہیں تھا۔ ہول سیل میں چینی 100 روپے سے بھی زیادہ تھی آج 74 روپےہوکر بھی گذشتہ سیزن سے 24 روپے کلو زیادہ ہے۔
قیمت درآمد سے کم ہوئی یا کرشنگ سیزن سے اس بات سے قطع نظر توجہ اس نکتے پر ہے کہ کم ہونے کے باوجود ہول سیل بازارمیں پچھلے کرشنگ سیزن سے اب بھی چینی 50 فیصد مہنگی ہے۔
خیر حکومت قیمت کم ہونے پرخوش ہے، چینی بیچنے والا زندہ باد کہہ رہا ہے۔ چینی کی طلب 100 روپے پر کم نہیں ہوئی۔ 80 روپے ریٹیل پر تو کیا کم ہوگی۔
عوام غنیمت سمجھے کہ 115 روپے تک جانے والی چینی آج ریٹیل بازار میں 85 روپے پر آگئی ہے۔ اب چائے کی پیالی میں قیمت کی کڑواہت شاید کچھ کم محسوس ہو۔