وزیر اعظم کو گیس بحران کا پتہ تھا تو گیس درآمد کیوں نہیں کی گئی :پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا جس کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کی مجرمانہ غفلت سے ملک کو 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا سردیوں میں ملک میں گیس کا شدید بحران ہو گا تو پھر جب وزیر اعظم کو گیس بحران کا پتہ تھا تو گیس درآمد کیوں نہیں کی گئی ؟
انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر اور پھر مہنگے داموں پر خریداری پر سوالات اٹھتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی ایل این جی درآمد میں تاخیر پر پارلیمانی تحقیق کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

حکومت کے پاس ہر معاملے کا حل قیمتیں بڑھانا ہے اور اب گیس کا گردشی قرضہ پورا کرنے کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے